میڈ ان چائنا ، دنیا میں سرفہرست ۔ زونگ حوائن صنعتی پارک کا دورہ

2023/06/08 19:28:31
شیئر:

7 سے 8 جون تک کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے  جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے چین کے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کے شہر حوہوٹ کا معائنہ کیا۔7 تاریخ کی سہ پہر کو شی جن پھنگ نے زونگ حوائن صنعتی پارک کا دورہ کیا۔ پارک کے نمائش ہال میں انہیں نئی توانائی اور نئے مواد کی صنعت، صنعتی ڈھانچے کی بہتری نیز ایڈجسٹمنٹ  اور سبز اور کم کاربن ترقی کو فروغ دینے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس کے بعد شی جن پھنگ نے مصنوعات کے پیداواری عمل کا معائنہ کرنے کے لئے پروڈکشن ورکشاپ کا دورہ کیا اور پارک میں سیمی کنڈکٹر اور فوٹو وولٹک مواد سمیت دیگر مصنوعات کی تحقیق اور پیداوار  کے بارے میں دریافت کیا۔ 
 زونگ حوائن صنعتی پارک کی تعمیر  2009 میں شروع ہوئی، جس پر کل  46 بلین یوآن کی سرمایہ کاری کی گئی ۔ اس پارک میں سیمی کنڈکٹر اور فوٹو وولٹک صنعتوں میں 16 معروف کاروباری اداروں کو متعارف کرایا گیا اور انہیں تیار کیا گیا۔اس کے علاوہ ، پارک میں 10 ہائی ٹیک انٹرپرائزز ، 1 قومی تکنیکی اختراع کی ماڈل انٹرپرائز اور مین بورڈ پر 1 لسٹڈ انٹرپرائز شامل ہیں۔