امریکہ ذمہ دارانہ مالی و مالیاتی پالیسیاں اپنائے، چینی وزارت خارجہ

2023/06/08 16:23:11
شیئر:

انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کی جانب سے حال ہی میں جاری عالمی قرضوں کی نگران رپورٹ کے مطابق عالمی قرضوں کا پیمانہ اس وقت 305 ٹریلین  امریکی ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جو کووڈ وبا سے پہلے کے مقابلے میں 45 ٹریلین ڈالر زیادہ ہے، جس میں سے امریکہ کا قومی قرضہ 31.4 ٹریلین ڈالر تک پہنچ کر دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ 
اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے 8 تاریخ کو کہا کہ امریکہ نے طویل عرصے سے ڈالر کی بالادستی کا غلط استعمال کرتے ہوئے بحران کو منتقل کرنے کے لئے لاپرواہی سے قرضے لیے ہیں، جس کے باعث پوری  دنیا کو افراط زر کا سامنا کرنا پڑا ، کچھ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کے مسائل شدت اختیار کر گئے اور معیشت کو بڑا نقصان پہنچا ہے. وانگ ون بین  نے  امریکہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ذمہ دارانہ مالی اور مالیاتی پالیسیاں اپنائے اور دیگر معیشتوں کے ساتھ مل کر بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے اور عالمی معیشت کی بحالی کو فروغ دینے کی کوشش کرے۔