انسانوں کو سمندروں کا دوست ہونا چاہیے نہ کہ دشمن، انتونیو گوتریس

2023/06/09 11:19:05
شیئر:

8 جون کو سمندروں کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ سمندروں کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔
سمندر زندگی کی بنیاد ہے، کرہ ارض پر حیاتیاتی تنوع کا سب سے بڑا خزانہ ہے، اور سمندری وسائل دنیا بھر میں خوشحالی اور انسانی صحت کو برقرار رکھتے ہیں. لیکن انسان اس وقت سمندر کا بدترین دشمن ہے، انسانوں کی وجہ سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلی زمین کی حرارت کو بڑھا رہی ہے، موسم اور سمندری دھاروں میں خلل ڈال رہی ہے۔ سمندری ماحولیاتی نظام میں تبدیلی آ رہی ہے، سمندری زندگی کے تنوع کو حد سے زیادہ ماہی گیری اور دیگر عوامل سے خطرہ لاحق ہے، اور انسانوں کی طرف سے استعمال ہونے والے کیمیکلز اور پلاسٹک بھی ساحلی پانیوں کو آلودہ کر رہے ہیں۔
انتونیو  گوتریس نے تمام  ممالک پر زور دیا کہ وہ کارروائی کرتے ہوئے اپنے  وعدے  پورا کریں اور سمندروں کے دشمن کے بجائے بہترین دوست بننے کی پوری کوشش کی جائے  ۔