چین میں پاکستانی سفارتخانے نے پروفیسر تانگ منگ شنگ اور پروفیسرکونگ جولان کو پاکستان کے " ستارہ امتیاز" میڈل سے نوازا

2023/06/09 11:05:25
شیئر:

چین میں پاکستان کے سفارت خانے نے 7 جون کو ایک ایوارڈ تقریب منعقد کی اور پیجنگ  یونیورسٹی کے پروفیسر تانگ منگ شنگ اور  کونگ جولان کو پاکستان کا "ستارہ امتیاز" میڈل دیا۔
چین میں پاکستانی سفیر معین حق نے  اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان اور چین ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار  اور "آہنی بھائی" ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد 72 سال  سے، دو طرفہ تعلقات مسلسل ترقی کرتے رہے ہیں ۔ چین پاک تعلقات ایک ایسی بلندی پر  پہنچ گئے ہیں جو جدید بین الاقوامی تعلقات کی تاریخ میں بہت کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔ پاکستان اور چین کے رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان افرادی  تبادلے، سیاحتی  تعاون اور ثقافتی تبادلوں میں نئی تحریک پیدا کرنے پر اتفاق کیا۔ پروفیسر تانگ  اور پروفیسر  کونگ دونوں نے اپنے پیشہ ورانہ شعبوں میں 50 سال تک خدمات سر انجام دی  ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے میں اہم کردار  ادا کیا ہے۔

میڈل حاصل کرنے کے بعد اپنے خطاب میں پروفیسر تانگ منگ شنگ  نےچین میں اردو کی تدریس اور تحقیق کے لیے سخت محنت جاری رکھنے اور  چین پاک  دوستی  کو نسل در نسل مضبوط بنانے اور فروغ دینے پر آمادگی ظاہر کی۔پروفیسر  کونگ جولان نے  کہا کہ صدر پاکستان کی جانب سے " ستارہ امتیاز"کا تمغہ حاصل کرنا ان کی اردو تدریس اور علمی تحقیق کی  مکمل توثیق ہے اور یہ ان کے لیےحوصلہ افزائی بھی ہے۔
2006 میں، تانگ منگ شنگ  اور  کونگ جولان کو پاکستانی حکومت کی طرف سے "ستارہ عظیم رہنما" میڈل سے بھی نوازا جا چکا ہے۔