کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے امریکہ میں آب و ہوا شدید متاثر

2023/06/09 11:27:01
شیئر:

حالیہ دنوں کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے سموگ کی بڑی مقدار جنوب کی طرف بڑھی جس سے امریکی شہر نیویارک کی ہوا شدید آلودہ ہو گئی ۔ 7 جون کو نیویارک شہر پر مکمل طور پر دھویں کے بادل چھائے رہےاور شہر کی ہوا میں دھوئیں کی واضح بد بو محسوس کی گئی۔مسلسل لگنے والی آگ کی وجہ سےگزشتہ ماہ کینیڈا میں تقریباً 120,000 افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے اور تقریباً 26,000 افراد کو اب بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جانا ہے ۔
کینیڈا کے محکمہ پبلک سیفٹی اور ہنگامی تیاری کے اعدادوشمار کے مطابق اس سال کینیڈا بھر میں 2,214 مقامات پر جنگلات میں آگ لگ چکی ہے جو تقریباً 3.3 ملین ہیکٹر کے رقبے پر محیط ہے۔
کینیڈا کے قدرتی وسائل کے وزیر جوناتھن ولکنسن کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگی آگ کا موجودہ رقبہ گزشتہ برسوں کی اوسط سطح سے 10 گنا تک پہنچ گیا ہے، اور آنے والے مہینوں میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔