پاکستان کے سکی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن کی تعمیر میں کلیدی اجزا ء کی تنصیب مکمل

2023/06/11 18:53:08
شیئر:

 

پاکستان میں چینی کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری والے " سکی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن" میں 10  جون  کو آخری یونٹ " روٹر " کی لفٹنگ اور تنصیب مکمل ہو گئی ہے۔سکی کناری  ہائیڈرو پاور اسٹیشن پاک چین اقتصادی راہداری کے ترجیحی منصوبوں میں سے ایک ہے۔

اطلاعات کے مطابق" روٹر "ہائیڈرو الیکٹرک جنریٹر کا بنیادی جزو ہے، جو ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے "دل" کے  مانند  ہے اور یونٹ کی تنصیب کے دوران سب سے بھاری جزو بھی ہے۔ آخری یونٹ کے روٹر کی کامیاب تنصیب ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے یونٹس کی تنصیب کے آخری مرحلے میں داخلے  کی علامت ہے ۔
  سکی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن کی تعمیر جنوری 2017 میں شروع ہوئی تھی  اور توقع ہے کہ یہ 2024 میں فعال ہو جائے گا ۔