شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں آئندہ سائنس فکشن فلموں کی ترقی پر تبادلہ خیال

2023/06/12 10:42:32
شیئر:

سائنس فکشن فلمیں روشنی کی کرن کی مانند ہوتی ہیں، بے خوفی سے جنم لیتی ہیں، تخیل کو روشن کرتی ہیں۔ 25 واں شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 9 سے 18 جون تک منعقد ہورہا ہے،اس دوران پہلا "سائنس فکشن فلم ویک"ترتیب دیا گیا ہے اور چینی و غیر ملکی سائنس فکشن فلم سازوں کو اکٹھا کرتے ہوئے بین الاقوامی تناظر میں سائنس فکشن فلموں کی مستقبل کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

سائنس فکشن فلم "دی ونڈرنگ ارتھ" کے ڈائریکٹر گوو فان حالیہ برسوں میں سائنس فکشن فلموں کے لیے نئی سمتیں تلاش کر رہے ہیں۔ فورم کے دوران انہوں نے کہا کہ سائنس فکشن کی سب سے بڑی دلکشی "مستقبل" اور اس کی "کوئی سرحد نہ" ہونا ہے، "سائنس فکشن ہمیشہ مستقبل کی نمائندگی کرتا ہے، اس نے بچوں کے دلوں میں سائنس کے لیے محبت اور امید افزا تخیل کے بیج بوئے، اور نسل در نسل اثرات مرتب کیے ہیں۔" اس کے ساتھ ساتھ سائنس فکشن بھی ایک زبان ہے۔ "یہ پوری دنیا میں ایک عام اور مقبول زبان ہے، جو زیادہ سے زیادہ بیرون ملک مقیم ناظرین کو ہمیں جاننے اور سمجھنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ اس لیے سائنس فکشن ایک اچھا کیریئر ہے۔"

سائنس فائی فلموں "Inception" اور "MEG 2: The TRENCH" کے بصری اثرات کے نگران کی حیثیت سے ، پیٹر بیب کو سائنس فائی بلاک بسٹرز کی تیاری کا وسیع تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ فلم تخلیق اب بڑی حد تک جدید ٹیکنالوجی کے وسائل پر انحصار کر رہی ہے لیکن تخلیق کی بنیاد کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ نوجوان سائنس فائی فلم تخلیق کاروں کو مشورہ دیتے ہوئے پیٹر بیب نے کہا کہ "ایک جانب موجودہ ٹیکنالوجیز کو اپنایا جائے، جیسا کہ مشین لرننگ اور مصنوعی ذہانت، جو ہمیں زیادہ تیزی سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ دوسری جانب، خود سےبھی فلم بنانا سیکھیں، کیونکہ فلموں کی "اصل" ٹیکنالوجی میں نہیں ہے، اور نئی ٹیکنالوجی فلمیں نہیں بنا سکتی، اور لوگوں کو اب بھی کہانیاں بنانے کی ضرورت ہے۔"