میسی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، چائنا میڈیا گروپ کا تبصرہ

2023/06/18 19:38:26
شیئر:

گزشتہ چند دنوں کے دوران، ایسوسی ایٹڈ پریس، رائٹرز اور دیگر غیر ملکی میڈیا نے میسی کے بیجنگ کے سفر کے بارے میں بہت زیادہ رپورٹیں نشر کی  ہیں۔ بیجنگ والوں کی میسی سے محبت   کی خبریں سوچل میڈیا کے ذریعے بھی پوری دنیا تک پہنچ رہی ہیں  یوں دنیا کو ایک حقیقی اور خوبصورت چین دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

     ارجنٹائن کی مردوں کی فٹ بال ٹیم کے بیجنگ کے 5 روزہ دورے کے دوران، حاضرین میں موجود بہت سے چینی شائقین نے ارجنٹائن کی ٹیم کی نمبر 10 کی جرسی پہنی اور میسی کے نام کے نعرے لگائے۔ میسی نے کہا کہ چین میں اپنے قیام کے دوران میں لوگوں کی والہانہ محبت کو محسوس کرسکتا ہوں۔
چینی شائقین نے اپنی محبت اور شاندار استقبال سے دنیا کے دل جیت لیے ہیں۔ ہسپانوی مصنف جولیو سیبالوس، جو کئی سالوں سے چین میں مقیم ہیں، کا خیال ہے کہ مغربی باشندوں کو چین جانا چاہیے تاکہ وہ حقیقی چین کو جان سکیں۔

چین میں میسی کا پرتپاک استقبال اور اس سے جڑی خبریں دنیا کے لیے چین کو سمجھنے کا ایک ذریعہ بن گئی ہیں۔ چینی لوگوں نے بتا دیا ہے کہ وہ کس طرح مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔