20 جون کو بیجنگ میں چین کے ریاستی کونسلر
اور وزیر خارجہ چھن گانگ سے پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر
شمشاد مرزانے ملاقات کی۔ چھن گانگ نے کہا کہ پاکستانی فوج ملک کے ایک اہم ستون
کے طور پر کردار ادا کر تی ہےاور چین پاک دوستی کی حفاظت کرنے اور اسے فروغ دینے
والی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی فوج اپنا کردار ادا کرتے
ہوئےپاکستان کے اندورنی استحکام کو برقرار رکھے گی اور چین پاک ہم نصب معاشرے کی
مشترکہ تعمیر کے سلسلے میں مزید خدمات سرانجام دےگی ۔ اس موقع پر چھین گانگ نے
پاکستان میں چینی اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے پاکستانی فوج کا
شکریہ بھی ادا کیا۔
پاکستان کے
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاک چین
تعلقات سمندر سے گہرے، پہاڑوں سے بلند، شہد سے میٹھے اور فولاد سے زیادہ مضبوط
ہیں۔ پاکستانی فوج چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر اور "بیلٹ اینڈ روڈ" کی
مشترکہ تعمیر سمیت تمام دوطرفہ تعاون کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے
گی۔