پاکستان کی میزبانی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 10 ویں سالگرہ کی تقریب

2023/06/23 19:06:21
شیئر:

پاکستان کی وفاقی وزارت برائے  منصوبہ بندی ، ترقی  اور خصوصی  منصوبہ جات کے زیر اہتمام چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کی 10ویں سالگرہ کی تقریب کا آغاز 22 تاریخ کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا۔
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی  اور منصوبہ جات   احسن اقبال نے تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کی کامیابی نے پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تبادلوں کا عالمی نمونہ پیش کیا ہے۔ اس منصوبے سے  دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کا باہمی فوائِد حاصل  ہوئے ہیں۔  چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان اور چین کے درمیان روایتی سیاسی باہمی اعتماد کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ دے رہی ہے۔ چین کی طرف سے تجویز کردہ "بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو  کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف مقامی اقتصادی اور سماجی ترقی میں حصہ ڈال رہی  ہے بلکہ خطے کی پرامن ترقی کو بھی تقویت دے رہی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسیوں ہزار چینی کارکنان، انجینئرز اور منیجرز پاکستان آئے ہیں جو چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کی کامیابی کی اہم ضمانت بن چکے ہیں۔ پاکستانی عوام ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
اس موقع پر پاکستان میں چینی سفارت خانے کے قائم مقام چارج ڈی افیئرز پانگ چھون  شوئِےنے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہدری بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ دس سال قبل اپنے آغاز سے اب تک اس منصوبے نے مقامی اور عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے۔ منصوبے کی شاندار کامیابیو ں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ٹھوس فوائد فراہم کئے ہیں ۔