ماسکو شہر اور متصل علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی حالت میں داخلے کا اعلان

2023/06/24 15:27:18
شیئر:

24 جون کو ، روسی ریاستی انسداد دہشت گردی کمیٹی نے  ماسکو شہر اور اس سے متصل علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی حالت  کا اعلان کیا ۔ ماسکو اوبلاست کی سرحد سے متصل تولا اوبلاست نے حفاظتی اقدامات کو مضبوط کرنے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
ماسکو کے میئر سوبیانن نے کہا کہ ماسکو میں  انسداد دہشت گردی کی حالت پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، اسی حوالے سے انتظامیہ کی جانب سےشہر کے لیے طے شدہ ایک بڑے اجتماع کو منسوخ کر دیا گیا ہے،  شہر کےتمام شعبہ جات پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور شہری نقل و حمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔