یوکرین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین کا موقف

2023/06/24 15:44:57
شیئر:

23 تاریخ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کی صورتحال پر ایک عوامی اجلاس منعقد کیا گیا۔ چین کے نائب مستقل مندوب گنگ شوانگ نے کہا کہ چین روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ کے دونوں فریقوں سے پرامن رہنے، تحمل سے کام لینے، جوہری تحفظ کی باٹم لائن پر سختی سے عمل کرنے اور ناقابل واپسی صورتحال سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
یوکرین کی موجودہ بحرانی صورتحال کے جواب میں چین نے زور دیا کہ حالات کو قابو سے باہر ہونے سے روکنے اور عوام کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے پوری کوشش کی جانی چاہیے۔ تمام فریقین کو بحران کے منفی اثرات کو کم کرنے، عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اور متعلقہ ممالک پر زور دینا چاہیے کہ وہ نام نہاد یکطرفہ پابندیوں کو فوری طور پر ختم کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ  بات چیت اور مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔