یورپی یونین کی جانب سے روس کے خلاف پابندیوں کے گیارہویں دور کی منظوری

2023/06/24 15:31:01
شیئر:

23 جون کو روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے روس کے خلاف عائد پابندیوں کا گیارہواں دور غیر قانونی ہے۔اس اقدام کے جواب میں روس نے یورپی اداروں اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے ان اہلکاروں  کی فہرست میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے جنہیں روس میں داخلے پر پابندی کا سامنا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی ممالک کے کسی بھی غیر دوستانہ اقدام کا روس بروقت جواب دے گا۔
23  تاریخ کو  یورپی یونین نے خبر جاری کی کہ یورپی یونین نے اسی دن روس کے خلاف پابندیوں کے گیارہویں دور کو باضابطہ طور پر منظور کیا ہے، جس میں اقتصادی پابندیاں اور روسی افراد پر پابندیاں شامل ہیں۔