23 تاریخ کی صبح چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے پیرس میں نیو گلوبل فنانسنگ کمپیکٹ
سمٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت اور تقریر کی۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے
اجلاس کی صدارت کی جس میں 60 سے زائد سربراہان مملکت اور اہم بین الاقوامی اداروں
کے سربراہان نے شرکت کی۔
لی چھیانگ نے بین الاقوامی برادری کے تعاون کو مضبوط
بنانے اور ترقی پذیر ممالک، خاص طور پر کمزور ممالک کو درپیش ترقیاتی مالیاتی مسائل
کو مشترکہ طور پر حل کرنے کے لئے تین تجاویز پیش کیں: پہلا، عالمی مالیاتی گورننس
کی اصلاحات کو فروغ دیا جائے، منصفانہ اور موثر عالمی مالیاتی گورننس پیٹرن کی
تعمیر کے لئے مل کر کام کیا جائے، اور ترقی پذیر ممالک کے لئے ایک مستحکم مالیاتی
ماحول پیدا کیا جائے۔ دوسرا، ترقی کے لئے ایک عالمی شراکت داری قائم کی جائے اور
ترقی پذیر ممالک کو زیادہ ترقیاتی وسائل فراہم کیے جائیں۔ تیسرا، معاشی گلوبلائزیشن
اور آزاد تجارت کو مضبوطی سے فروغ دیا جائے اور ترقی پذیر ممالک میں ترقی کی نئی
تحریک پیدا کی جائے۔
بائیس تاریخ کی شام چینی وزیر اعظم نے نیو گلوبل فنانسنگ
کمپیکٹ سمٹ کے ورکنگ ڈنر میں بھی شرکت کی اور توانائی کی منتقلی کے موضوع پر تقریر
کی۔