اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی جانب سے سوڈان اور چاڈ کے درمیان انسانی راہداری کی تعمیر کی اپیل

2023/06/25 09:44:18
شیئر:

24 جون کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اپنے ایک بیان میں سوڈان اور چاڈ کے درمیان انسانی راہداری  کی تعمیر کی اپیل کی تاکہ مغربی دارفور کے شہریوں کو تنازعات سے متاثرہ علاقوں  کو  چھوڑنے کا محفوظ راستہ فراہم کیا جائے۔
بیان میں کہا گیا ہے  کہ مغربی سوڈان کے مغربی دارفور میں انسانی بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے  اور اس کے دار الحکومت جینینا میں  بیشتر  انفراسٹکچر جنگ میں تباہ ہو چکا ہے جس سے انسانی امداد کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ تنظیم نے ریاست میں معصوم شہریوں کو مارے جانے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اورپر تشدد کارروائیوں کو ختم کرنے پر زور دیا۔
15 اپریل کو سوڈان مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان دارالحکومت خرطوم اور دیگر مقامات پر جھڑپیں شروع ہوئیں جو ابھی تک جاری ہیں۔ مغربی دارفور کا علاقہ  تنازعات  میں سب سےزیادہ  متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے۔