پریگوژن کے خلاف فوجداری مقدمہ واپس لیا جائے گا، روسی صدر کے پریس سیکریٹری

2023/06/25 09:39:31
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق چوبیس جون کو  روسی صدر کے پریس سیکریٹری دمتری پیسکوف نے کہا کہ ویگنر مرسینری کمپنی  کے بانی پریگوژن کے خلاف فوجداری مقدمہ واپس لے لیا جائے گا اور وہ خود بیلاروس جائیں گے۔
پیسکوف نے کہا کہ روس اور بیلاروس کے صدور نے اسی دن  صبح ٹیلیفونک گفتگو  میں اتفاق کیا  تھا  کہ لوکاشینکو ویگنر مرسینری کمپنی  کے معاملات میں ثالثی کا کردار ادا کریں گے، جس کا حتمی مقصد خونریزی اور داخلی محاذ آرائی سے بچنا ہے۔بیلاروس کے صدر  لوکاشینکو  پریگوژن کو تقریبا 20 سال سے جانتے ہیں اور اس بار لوکاشینکو نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو  ثالثی  کی تجویز پیش کی اور روسی صدر کے ساتھ  اس معاملے  پر غور کیا جس پر  روس ان کا  شکر گزار ہے۔ ثالثی کے نتائج کے مطابق ، ویگنر اپنے کیمپ میں واپس آجائیں گے ، اور ویگنر کے کچھ اہلکار جنہوں نے ابتدائی طور پر بغاوت میں حصہ لینے سے انکار کردیا تھا ، روسی وزارت دفاع کے ساتھ سروس معاہدے پر دستخط کریں گے۔ اس کے علاوہ پریگوژن کے خلاف فوجداری مقدمہ ختم کر دیا جائے گا اور وہ خود بیلاروس جائیں گے۔روسی  آر آئی اے نیوز  کے مطابق  پریگوژن اور ویگنر  کے تمام مسلح اہلکار  روس کے جنوبی فوجی علاقےسے نکل چکے ہیں ۔
یادر ہے کہ اس سے قبل  روسی وفاقی محکمہ سلامتی  نے  اعلان کیا تھا  کہ ویگنر مرسینری کمپنی  کے بانی پریگوژن کے خلاف مسلح بغاوت پر  فوجداری مقدمہ چلایا  جائے گا ۔