روس کے بیرونی دشمن مسلح بغاوت سے فائدہ اٹھا تے ہیں، روسی وزارت خارجہ

2023/06/25 09:54:42
شیئر:

روسی وزارت خارجہ نے مقامی وقت کے مطابق چوبیس جون کو  جاری ایک بیان میں کہاہے کہ روس میں مسلح بغاوت کی سازش  نے روسی معاشرے میں شدید نفرت پیدا کی ہے۔ روسی معاشرہ  روسی صدر پیوٹن کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ سازشیوں کی مہم جوئی کی کوششوں کا مقصد روس کو عدم استحکام سے دوچار کرنا، اس کے داخلی اتحاد کو کمزور کرنا اور بین الاقوامی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے روس کی کوششوں کو کمزور کرنا ہے۔ یہ روس کے بیرونی دشمن ہیں جو مسلح بغاوت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
بیان میں مغربی ممالک کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس بات کا کوئی اشارہ نہ دیں کہ وہ اس صورتحال سے فائدہ ٹھاتے ہوئے روس کو دھمکی دینے کے  اپنے مقاصد کی تکمیل کر سکتے ہیں۔ بیان میں اس بات پر  بھی زور دیا گیا ہے کہ روس اپنی خومختاری کےراستے پر قائم رہتے ہوئے  اپنی سلامتی اور اقدار کی حفاظت کرےگا اور ایک منصفانہ اور کثیرالجہتی  عالمی نظم و نسق کی  تشکیل  کی کوشش کر تا رہےگا۔