بالادستی پر مبنی امریکی پالیسیاں

2023/06/26 16:05:37
شیئر:

حال ہی میں ایک امریکی صحافی کی شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی بالا دستی پر مبنی رویہ دنیا کے لئے خطرناک ہے۔

۲۰۲۲ میں  امریکہ کی جانب سے فوجی اخراجات 877 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جو  اس کے بعد 10 ممالک کی جانب سے مجموعی طور پر خرچ کیے جانے والے 849 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔امریکی فوجی دستے دنیا بھر کے 80 ممالک میں 750 سے زائد فوجی اڈوں پر تعینات ہیں۔

بیسویں صدی کے اواخر میں کوریا اور ویتنام سے لے کر اکیسویں صدی میں عراق اور افغانستان تک جنگوں کے ایک طویل سلسلے میں امریکہ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے، اس کے نتائج میں نہ صرف جانوں کا ضیاع شامل ہے بلکہ اندرون و بیرون ملک اعتماد میں کمی بھی شامل ہے۔ حالیہ یوکرین جنگ میں بھی امریکہ کا منفی رویہ ساری دنیا کے سامنے آ چکا ہے اور بیشتر ممالک بالادستی کی اس امریکی  پالیسی سے نا خوش ہیں۔