دنیا کو مزید معاشی جنگ نہیں بلکہ تجارتی انضمام کی ضرورت ہے

2023/06/26 15:55:02
شیئر:

بین الاقوامی تجارت عالمی جی ڈی پی اور معاشی ترقی میں سب سے بڑی حصہ دار ہے۔ ایک عالمی  تجارتی ادارے نے اپنی تازہ ترین گلوبل ٹریڈ اپ ڈیٹ میں کہا ہےکہ ۲۰۲۳کی دوسری ششماہی میں عالمی تجارت کا نقطہ نظر مایوس کن ہے کیونکہ منفی عوامل حاوی نظر آتے ہیں۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ماہر اقتصادیات مائیکل روٹا کی جانب سے حال ہی میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی کے دوران علاقائی تجارتی اتحاد انضمام کے بارے میں کم اور امتیازی سلوک کے بارے میں زیادہ جھکاو رکھتے  ہیں۔ حال ہی میں امریکہ اور اتحادیوں کی جانب سے چین کے حوالے سے ڈی کپلنگ کی پالیسی کے منفی اثرات آنے والے عرصے میں پوری دنیا کی عالمی تجارت اور سپلائی چین پر نظر آ سکتے ہیں ، جو کہ دنیا کے دیگر ممالک کی معاشی ترقی کے لئے بھی ایک رکاوٹ ثابت ہو گا۔