ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے جوہری آلودہ پانی کی نکاسی کی سرنگ سے بھاری مشینری کو ہٹانے کا کام مکمل کرلیا

2023/06/26 10:40:23
شیئر:

فوکو شیما سے ملی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے 26 جون کی صبح9:30 بجے فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے جوہری آلودہ پانی کی نکاسی کی سرنگ سے بھاری آلات کو ہٹانے کا کام مکمل کرلیا۔ اس کے بعد ڈسچارج پورٹ کے گیٹ کی تنصیب کا کام انجام دیا جائے گا۔اس منصوبے کی تکمیل کا مطلب یہ ہوگا کہ جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کی تیاریاں بنیادی طور پر مکمل ہوچکی ہیں۔