امریکی حکومت کو اپنے جرائم پر جوابدہ ہونا چاہیے، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

2023/06/27 10:27:21
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 26 تاریخ کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے امریکہ ایران تعلقات، ایران جوہری معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے مذاکرات میں پیش رفت اور علاقائی حالات جیسے اہم مسائل پر ایک پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی حکومت کو ماضی میں کیے گئے جرائم کا جوابدہ ہونا چاہیے۔
کنانی نے کہا کہ ایرانی حکومت کا نقطہ نظر مختلف ممالک کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر متوازن سفارتی تعلقات قائم کرنا ہے لیکن ہم نے کبھی بھی امریکہ کو ایران کا احترام کرتے نہیں دیکھا۔ امریکی حکومت نے ایرانی حکومت اور عوام کے خلاف ان گنت جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کے لیے انھیں جوابدہ ہونا چاہیے اور امریکہ کو ایران کے ساتھ اپنے رویے کو بنیادی طور پر درست کرنا چاہیے۔
خطے کے ممالک کے ساتھ ایران کے تعاون کے بارے میں بات کرتے ہوئے کنانی نے کہا کہ ایران میں سعودی سفارت خانہ اور قونصل خانہ کھولنے کے لیے تیار ہے اور سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں  سعودی سفارت خانہ اور قونصل خانہ جلد از جلد دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ کنانی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران علاقائی معاملات میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے اور علاقائی ممالک کو مل کر علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنا چاہیے۔