آبنائے تائیوان میں امریکی جہاز رانی خطرناک اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ، عالمی میڈیا

2023/06/27 16:14:04
شیئر:

ساوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق  امریکہ کی تسلط پسندی اور جارحیت کی حالیہ مثال آبنائے تائیوان میں دیکھنے میں آئی ۔
امریکی جنگی جہاز کا آبنائے تائیوان میں آ کر گشت کرنا اس علاقے میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے کی ایک کوشش ہے ، لیکن چین کے لئے یہ اپنے علاقے اور پانیوں کی سکیورٹی کا معاملہ ہے، اور چین کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کا ہر ممکن دفاع کرے ۔ امریکہ کو اس علاقے کو اپنی جیو پولیٹیکل کھیل کا حصہ نہیں سمجھنا چاہئے، تا کہ اس علاقے کے امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔