ستائیس تاریخ کی دوپہر جاپانی لڑکی واتانابے یومی اور اس کے ساتھیوں نے چین
کے سنکیانگ کا سفر ختم کر دیا۔ نو دنوں میں اس 20 رکنی جاپانی ٹور گروپ نے سنکیانگ
کے رسم و رواج اور نسلی ثقافت کا گہرائی سے تجربہ کرنے کے لیے ارمچی، ترپن، کورلا
اور کاشغر کا دورہ کیا۔ سنکیانگ کا دورہ کرنے والے اس جاپانی ٹور گروپ میں ستر اور
اسی سال کی عمر کے لوگ، پرائمری اسکول کے طلبہ، دفتری ملازمین اور ریٹائرڈ لوگ بھی
شامل تھے۔ روانگی سے قبل وہ سنکیانگ کے بارے میں جاپانی میڈیا میں منفی رپورٹس سے
حیران تھے اور شکوک و شبہات کے ساتھ یہ عام جاپانی سیاح سنکیانگ آئے۔
کاروباری
ادارے، خوبصورت مقامات، قدیم شہر اور پرانی سڑکیں ... اس ٹور گروپ نے باریک بینی
سے سنکیانگ دیکھا۔اعلیٰ معیار کے کپاس کے کھیتوں کا دورہ کرتے ہوئے جب انہیں معلوم
ہوا کہ کپاس کے کھیت میں 303 مو کی بوائی کرنے میں صرف 2 دن لگتے ہیں اور پیشہ
ورانہ ڈرونز کو کرم کش ادویات کا چھڑکاؤ مکمل کرنے میں 5 گھنٹے لگتے ہیں تو جاپانی
سیاح انوئے اکیہیکو نے اسے 'انتہائی حیران کن' قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جاپانی
میڈیا کی جانب سے پیش کی جانے والی نام نہاد 'جبری مشقت' سے بالکل مختلف ہے، کیونکہ
سنکیانگ پہلے ہی اعلیٰ درجے کی میکانائزیشن حاصل کر چکا ہے۔ کاٹن ٹیکسٹائل فیکٹری
میں، جب خودکار اسپننگ آلات اور پراعتماد کارکنوں کو دیکھا گیا، تو واتانابے نے
جاپانی میڈیا کی طرف سے پیش کردہ نام نہاد "سنکیانگ میں انسانی حقوق" کے مسئلے پر
سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا پر دیکھے گئے حقائق ضرور شیئر
کرنے چاہئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ حقیقی سنکیانگ کو سمجھ سکیں۔
سوشل
میڈیا پر ان کی شیئرنگ دیکھ کر بہت سے جاپانی انٹرنیٹ صارفین نے پیغامات چھوڑے کہ
سنکیانگ کچھ مغربی میڈیا کے دعوے سے "مکمل طور پر مختلف" ہے، اور مستقبل میں وہ چین
کا دورہ کرنے کے منتظر ہیں۔
حقیقی
سنکیانگ کیا ہے؟ زیادہ سے زیادہ لوگ اب اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ گزشتہ چند
سالوں میں 100 سے زائد ممالک اور علاقوں سے ایک ہزار سے زائد سفارت کاروں اور
صحافیوں نے سنکیانگ کی خوبصورتی اور ہم آہنگ ترقی کو خود محسوس کیا ہے۔زیادہ سے
زیادہ لوگوں کو یہ آگہی حاصل ہوئی ہے کہ مغربی میڈیا کے دعوے جھوٹے ہیں اور وہ
سیاسی مقاصد کے لئے چین کو "بدنام" کر رہے ہیں۔