عالمی معیشت کو چین کی ضرورت ہے، سمر ڈیووس فورم کے شرکاء

2023/06/29 15:17:05
شیئر:

چینی معیشت کا بغور جائزہ لینے اور چین کے ساتھ روابط اور تعاون بڑھانے کے لئے ایک اچھے پلیٹ فارم کے طور پر ، 2023 سمر ڈیووس فورم نے ویتنام ، نیوزی لینڈ اور دیگر ممالک کے  سینئر عہدیداروں کو شرکت کے لئے راغب کیا۔

  ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین کلاؤس شواب نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم چین کے ساتھ اپنی شراکت داری کو گہرا کرنے، مواصلات کو مضبوط بنانے، باہمی اعتماد اور  تعاون بڑھانے، ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔ شواب نے یہ بھی کہا کہ "میں ہمیشہ سے چین کی معیشت کے بارے میں پر امید رہا ہوں، جس نے کامیابی کے ساتھ 30 سال سے زیادہ عرصے تک تیز رفتار اقتصادی ترقی کو برقرار رکھا ہے اور یہ اب بھی عالمی معیشت کو چلانے والا ایک اہم انجن  ہے." "
ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو ایویلا نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او چین کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنے اور ڈبلیو ٹی او اصلاحات کو فروغ دینے اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کے لئے نئے تعاون کا منتظر ہے۔