متعدد ممالک کے افراد کی جانب سے آر سی ای پی کی اقتصادی و تجارتی تعاون کی کامیابیوں کی تعریف

2023/06/29 17:19:03
شیئر:

28 سے 30 جون تک ، 2023 آر سی ای پی اعلی سطحی فورم مشرقی چین میں واقع صوبہ شانڈونگ کے شہر  چھنگ ڈاؤ میں منعقد ہوا ۔ "خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے ہاتھ میں ہاتھ  ڈال کر آگے بڑھنا" کے موضوع کے ساتھ ، چین میں متعدد ممالک کے سرکاری عہدیداروں ، سفیروں ، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی ایجنسیوں اور آر سی ای پی رکن ممالک کے بزنس ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے فورم میں شرکت کی اور آر سی ای پی اقتصادی اور تجارتی تعاون کی کامیابیوں کی تعریف کی۔

چین جاپان جنوبی کوریا تعاون سیکریٹریٹ کی سیکریٹری جنرل او بوکیان نے کہا کہ آر سی ای پی چین جاپان جنوبی کوریا تعاون کے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے، اس میں چین، جاپان اور جنوبی کوریا کو پہلی بار ایک ہی آزاد تجارتی نظام میں شامل کیا گیا ہے۔چین، جاپان ، جنوبی کوریا اور دیگر آر سی ای پی ارکان کو کھلی اور جامع کثیرالجہتی کی پاسداری اور آر سی ای پی جامع تعاون کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔