امریکیوں کا حکومت پر اعتماد 20 سالوں میں کم ترین سطح پر آگیا۔سروے

2023/06/29 11:18:01
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  28 جون کو  فاکس نیوز کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین سروے کے مطابق  FBI، سپریم کورٹ اور کانگریس جیسے اداروں پر امریکی عوام کا اعتماد 2017 کے بعد سے مسلسل کم ہوتا جا رہا ہے اور یہ اب  ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ایک تہائی سے بھی کم ووٹرز کا کہنا ہے کہ وہ امریکی  حکومت پر بھروسہ کرتے ہیں، جو 20 سالوں میں سب سے کم سطح ہے۔
 سروے میں بتایا گیا ہے  کہ ایف بی آئی پر لوگوں کا اعتماد 59 فیصد، سپریم کورٹ پر  48 فیصد اور کانگریس پر اعتماد 34 فیصد تک گر گیا ہے۔