سمر ڈیووس فورم پر غیر ملکی میڈیا کی توجہ مرکوز

2023/06/29 17:25:06
شیئر:

چین کے شہر تھیان جن میں 29 تاریخ کو تین روزہ 14 واں سمر ڈیووس فورم اختتام پذیر ہوا ۔بین الاقوامی رائے عامہ عمومی طور پر اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ عالمی معیشت کو متاثر کرنے والے متعدد بحرانوں کے تناظر میں، اس فورم کا انعقاد بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور معاشی ترقی کا ایک نیا انجن تلاش کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
موجودہ اجلاس میں شریک ویت نام کے  وزیر اعظم فام من چن نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی یکجہتی کو مضبوط بنانا، کثیرالجہتی کو فروغ دینا اور لوگوں کو اولین ترجیح دینا ترقی کی اولین ترجیحات ہیں اور کوئی بھی ملک اکیلے عالمی چیلنجوں سے نہیں نمٹ سکتا۔