اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرس کی اسرائیل کے غیر قانونی آباد کاری کے منصوبے کی مذمت

2023/06/29 11:35:32
شیئر:
مقامی وقت کے مطابق  28 جون کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس  کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا  جس میں 26 تاریخ کو مقبوضہ فلسطینی علاقے میں 5500 سے زائد رہائشی یونٹس کو آگے بڑھانے کے اسرائیل کے منصوبے کی مذمت کی گئی۔
اپنے بیان میں، گوتریس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آباد کاری کا توسیعی منصوبہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی حکومت پر مقبوضہ فلسطینی علاقے میں آبادکاری کی توسیع کے اپنے منصوبوں کو روکنے ،اسے منسوخ کرنے اور اس سلسلے میں اپنی قانونی ذمہ داریوں کی مکمل تعمیل  کی خواہش کا اعادہ بھی  کیا۔