نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں عالمی نمائش "تہذیب" کا انعقاد

2023/06/30 18:43:16
شیئر:

29 جون کو  چائنا میڈیا گروپ کی " تہذیب" گلوبل ٹور نمائش کی افتتاحی تقریب نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور تہذیبوں کے اتحاد کے اعلیٰ نمائندے موراتنوس، اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ابییلین اور سو ہولیانگ، اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب جانگ جون اور اقوام متحدہ میں بیلجیئم، سربیا، نکاراگوا، شام، روس، ہنگری اور دیگر ممالک کے مستقل نمائندوں کے علاوہ سفارتکاروں، میڈیا رپورٹرز اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستانہ افراد نے شرکت کی۔

عالمی ادارےمیں خصوصی نمائش " تہذیب " کی میزبانی اقوام متحدہ میں سی ایم جی کے دفتر نے کی تھی اور یہ 26 جون سے 7 جولائی تک جاری رہے گی۔ جون سے نومبر تک امریکہ، برطانیہ، مصر، کینیا، پیرو اور دیگر ممالک میں " تہذیب" عالمی ٹور نمائش جاری رہےگی۔