ڈیموکریٹس اور ریپبلکنزکا ایک دوسرے پر عدم اعتماد، امریکی سروے

2023/06/30 15:29:08
شیئر:

امریکہ کی دونوں بڑی جماعتوں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز میں جو قدریں مشترک ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ دونوں ہی ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کرتیں۔

امریکہ میں کیے گئے ایک حالیہ سروے نتا ئج کے مطابق ، گزشتہ ہفتے شائع ہونے والے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ جب انصاف، ہمدردی اور ذاتی ذمہ داری سمیت بنیادی اقدار کے بارے میں پوچھا گیا تو 10 میں سے 9 ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ انتہائی اہم ہیں۔ اس کے باوجود دونوں گروپوں میں سے صرف ایک تہائی نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ مخالف پارٹی بھی اس پر عمل پیرا ہے۔ اگرچہ زیادہ تر امریکی،  امریکی جمہوریت کے بنیادی اصولوں پر متفق ہیں ، لیکن وہ یہ تسلیم نہیں کرتے کہ دوسرا فریق بھی ان اقدار کا حامل ہے۔