رکن ممالک آر سی ای پی کی مدد سے اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو وسعت دینے کی امید رکھتے ہیں

2023/06/30 18:32:29
شیئر:

28 سے 30 جون تک ، 2023 آر سی ای پی اعلی سطحی فورم مشرقی چین میں واقع صوبہ شانگ ڈونگ کے شہر  چھنگ ڈاؤ میں منعقد ہوا ۔ متعدد  آر سی ای پی ممبر ممالک نے نمائش میں شرکت، انٹرپرائز ڈسپلے منعقد کرنے، پروجیکٹ مذاکرات، پروموشن سرگرمیوں اوراپنی سرمایہ کاری کی پالیسیوں اور کاروباری ماحول کی تشہیر کرنے کے لئے اجلاس میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ وہ آر سی ای پی چینلز کی مدد سے دوطرفہ اور کثیر الجہتی اقتصادی اور تجارتی تعاون میں اضافہ جاری رکھیں گے۔

چین میں لاؤ سفارت خانے کے اکنامک کونسلر کھوانچے ایمسوتھی نے کہا کہ چین لاؤس میں دوسرا سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ کار ہے اور چین اور لاؤس اچھے ہمسایہ، دوست اور شراکت دار ہیں۔ چین-لاؤس ریلوے کا افتتاح لاؤس کے لئے ایک بہت اہم اقدام ہے۔ توقع ہے کہ مزید لوگ لاؤس میں سرمایہ کاری کریں گے اور چین-لاؤس ریلوے  آر سی ای پی کے لئے ایک پل کا کردار ادا  کرےگا ، اور لاؤس چین اور دیگر آر سی ای پی ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو فروغ دے گا۔