ڈیووس فورم کےتحت "ایشیائی خواتین صنعت کاروں " کا مکالمہ اجلاس

2023/06/30 14:44:01
شیئر:

حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے تیانجن سمر ڈیووس فورم  کےتحت "ایشین ویمن انٹرپرینیورز" ڈائیلاگ میں چین، پاکستان، ملائیشیا اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی چینی اور غیر ملکی خواتین کاروباری شخصیات نے "خواتین کی قیادت، صنفی فرق کو ختم کرنے اور صنفی مساوات کی طرف پائیدار پیش رفت" جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
جبکہ ایشیا عالمی اقتصادی ترقی کا انجن بن رہا ہے ، زیادہ سے زیادہ خواتین  صنعت کار بڑھتا ہوا کردار ادا کر رہی ہیں۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک میڈیکل کمپنی ڈاکٹ ایچ ای آرز کی شریک بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر صبی فاطمہ حق نے کہا کہ پاکستان کے میڈیکل اسکولوں کےہر پانچ گریجویٹس میں سے چار خواتین ہیں، لیکن ہر پانچ میں سے صرف ایک ڈاکٹر کا پیشہ اختیار کرتی ہے۔ ان کے کاروبار کا مقصد طبی قابلیت رکھنے والی خواتین کو اس قابل بنانا ہے کہ انہوں نے جو کچھ سیکھا ہے اسے لاگو کریں اور زیادہ سے زیادہ خواتین کے لئے بہتر طبی خدمات فراہم کریں۔