امریکہ اسی وقت انسانی حقوق کی بات کرتا ہے جب اس کو اپنا مفاد نظر آ رہا ہو، دی ہل

2023/06/30 15:30:52
شیئر:

امریکی خبر رساں ادارے دی ہل کے مطابق  انسانی حقوق کے حامی ایک طویل عرصے سے امریکی حکومت کی غلط پالیسیوں کی نشاندہی کرتے رہے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کے قوانین اور پالیسیوں کو ایک ہی مقصد کے حصول کے لیے سیاسی طور پر نافذ کر رہی ہے: مشرق وسطیٰ ، شمالی افریقہ  اور دیگر خطوں میں واحد "عظیم طاقت" کے طور پر قائم رہنا۔

صدر بائیڈن کی جانب سے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا  ریڈ کارپٹ ویلکم امریکی انسانی حقوق کی پالیسی کے تابوت میں ایک اور کیل ہے۔ بھارت کے انسا نی حقوق کے خراب ریکارڈ کے ہوتے ہوئے  اس طرح کی دانستہ اندھے پن کا مظاہرہ کرنا امریکہ کی جانب سے انسانی حقوق کا چیمپئن ہونے کے کھوکھلے دعوے کی نفی کرتا ہے۔