امریکی حکومت نے افغانستان سے انخلا کے دوران بدترین صورت حال کو مد نظر نہیں رکھا، امریکی محکمہ خارجہ

2023/07/01 15:41:22
شیئر:

 

تیس جون کو امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی جس میں 2021 میں افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی حکومت کی جانب سے بحران کے انتظام اور آگاہی کے فقدان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے بدترین صورت حال مد نظر نہیں رکھی اور افغانستان پر امریکی انخلا کے اثرات کو سمجھنے میں ناکام رہی، جس کی وجہ سے انخلا کا پورا عمل افراتفری اور تشدد کا شکار رہا ۔

یاد رہے کہ30اگست2021 کو، افغانستان میں 20 سالہ جنگ امریکی فوجیوں کے عجلت میں انخلا کے ساتھ اُس وقت ختم ہوئی جب آخری امریکی فوجی ٹرانسپورٹ طیارے نے کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی۔ 20سالہ جنگ میں امریکہ نے افغانستان کو تباہ کر دیا، ایک لاکھ 74 ہزار افراد کو ہلاک کیا جن میں 30 ہزار سے زائد عام  شہری بھی شامل تھے اور ایک کروڑ سے زائد افراد پناہ گزین بن گئے۔ افغانستان سے اپنی افواج کے انخلا کے بعد امریکہ نے افغانستان پر نہ صرف معاشی پابندیاں عائد کیں بلکہ افغانستان کے مرکزی بینک کے اربوں ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی منجمد کیے۔