امریکہ نکاراگوا میں سول خانہ جنگی سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کرے ، نکاراگوا کے صدر ڈینیئل اورٹیگا

2023/07/01 15:31:45
شیئر:

 

ستائیس جون کو نکاراگوا کے وزیر خارجہ مونکاڈا نے نکاراگوا کے صدر ڈینیئل اورٹیگا کا دستخط شدہ ایک خط اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے حوالے کیا۔ اس خط میں نکاراگوا نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ 20 ویں صدی کے 80کی دہائی میں نکاراگوا میں سول خانہ جنگی کے لیے فراہم کردہ  فنڈنگ سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لیے 12 ارب ڈالر سے زائد کا تاریخی قرض ادا کرے۔ اورٹیگا نے کہا کہ ہم امریکہ کو عدالت میں لے جانا چاہتے ہیں اور نکاراگوا میں ہونے والے نقصان کی تلافی کرنا  چاہتے ہیں۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ راستہ بہت مشکل ہے، لیکن قانونی ذرائع اختیار کرنا ان کے لئے اپنے مفادات کے تحفظ اور امریکی طرز کی بالادستی کی مخالفت کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق اورٹیگا نے انتونیو گوتریس سے کہا کہ وہ نکاراگوا کے موقف کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کو باضابطہ دستاویز کے طور پر  خط ارسال کریں۔
یاد رہے کہ37سال قبل 1986 میں بین الاقوامی عدالت انصاف نے امریکہ کی جانب سے  نکاراگوا کو "فوجی سرگرمیوں کی وجہ سے ہونے والے تمام نقصانات" کا معاوضہ دیا تھا۔ تاہم، یہ تلافی امریکہ کے دباؤ میں ادا نہیں کی گئی تھی ۔