سلامتی کونسل میں مغربی نمائندوں کا یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے پر اصرار، روس کی شدید مخالفت

2023/07/01 15:49:18
شیئر:

روس یوکرین تنازع کی شروعات کے بعد سے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور سازوسامان میدان جنگ میں استعمال ہو رہے ہیں، ان کی اقسام اور مقدار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، ہلاکت خیزی بڑھ رہی ہے، اور پھیلاؤ کے وسیع اثرات کا خطرہ دن بدن بڑھ رہا ہے۔ 29 تاریخ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مغربی نمائندوں نے بدستور یوکرین کو اسلحے کی مدد فراہم کرنے پر اصرار کیا جس کی روسی مستقل مندوب اور متعدد صحافیوں نے سختی سے مخالفت کی۔

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب وسلے نیبنزا نے اجلاس میں واضح کیا کہ امریکہ اور مغربی ممالک نے خود کو حقیقت سے مکمل طور پر الگ کر لیا ہے اور جان بوجھ کر جوہری طاقتوں کے درمیان براہ راست تنازعات کو ہوا دے رہے ہیں۔ ان کے لیے یہ زیادہ ضروری ہے کہ خریدار ہتھیاروں پر پیسہ خرچ کریں اور اپنے ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس کو امیر بنائیں۔ اس وقت امریکہ اور مغرب نہ صرف یوکرین کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں بلکہ یوکرین کی مسلح افواج کو بھی اپنی سرزمین پر تربیت دیتے ہیں، یوکرین کی فوج کو حملے کے اہداف کے بارے میں انٹیلی جنس فراہم کرتے ہیں، اور یہاں تک کہ مغربی ہتھیاروں سے مخصوص اہداف پر حملوں کی اجازت بھی دیتے ہیں۔
امریکہ اور مغرب کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے کے تناظر میں امریکی آزاد نیوز ویب سائٹ "گرے زون" کے ایڈیٹر انچیف نے کہا کہ امریکی حکومت یوکرین کو فراہم کیے جانے والے ہتھیاروں کے ٹھکانے کا سراغ نہیں لگا سکتی اور بلیک مارکیٹ میں جانے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔