اسپین کی جانب سے یوکرین کو بھاری ہتھیار فراہم کرنےکا اعلان

2023/07/02 16:33:01
شیئر:

یکم جولائی کو ہسپانوی وزیر اعظم سانچیز نے یوکرین کا دورہ کیا اور کیف میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں سانچیز نے اعلان کیا کہ اسپین یوکرین کو مزید بھاری ہتھیار فراہم کرے گا، جس میں 4 لیپرڈ ٹینک اور بکتر بند آلات شامل ہیں۔ اسپین یوکرین کو مزید 55 ملین یورو کی مالی مدد بھی فراہم کرے گا۔

قبل ازیں یوکرینی صدر کے دفتر کے مشیر پوڈولیاک نے انکشاف کیا تھا کہ یوکرین کے لیے مغربی ممالک کی جانب سے فراہم کردہ ایف 16 لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ چند ماہ کے اندر حاصل کرنے کے لیے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔