کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ کا پھیلاو جاری

2023/07/02 16:19:06
شیئر:

کینیڈین انٹر ڈپارٹمنٹل فاریسٹ فائر سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کے موسم بہار سے اب تک ملک کے جنگلات میں لگی آگ نے 80,000 مربع کلومیٹر سے زیادہ کا علاقہ جلا دیا ہے۔ اس وقت کینیڈا بھر میں 500 سے زیادہ مقامات پر آگ جل رہی ہے، جن میں سے 275 "قابو سے باہر"  ہیں۔ کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے پیمانے میں پچھلے سالوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی برادری میں بڑے پیمانے پر تشویش پائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ برسوں میں عام حالات میں کینیڈین حکومت آفات سے متاثرہ علاقوں میں امداد فراہم کرنے کے لیے مختلف صوبوں سے وسائل اکٹھا کرتی تھی لیکن اس سال ملک کے تقریباً ہر صوبے میں جنگلات میں آگ لگی ہوئی جس کے نتیجے میں آگ بجھانے کے وسائل اور  انتظامات کی کمی ہے۔
 ایک حکومتی  رپورٹ  سے پتہ چلتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی نے کینیڈا میں شدید موسم اور موسمیاتی  واقعات کی تعداد، مدت اور شدت کو متاثر کیا ہے۔ جون میں کینیڈا کے شمالی سبزہ زاروں، شمالی اونٹاریو اور شمالی کیوبیک میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ تھا اور موسم گرما میں بلند درجہ حرارت جاری رہنے کی توقع ہے۔