فرانس کے کئی حصوں میں بدستور ہنگامے جاری ، تاحال 2400 سے زائد افراد گرفتار

2023/07/02 16:17:00
شیئر:

یکم جولائی کو  سینکڑوں پولیس افسران نے نگرانی  کو مضبوط بنانے کے لیے پیرس میں چیمپس الیسیز کے ارد گرد گشت کیا۔ اسی رات پیرس اور مارسیل سمیت کئی شہروں میں ہنگامے دوبارہ شروع ہو گئے اور کچھ لوگوں نے املاک کو بھی نذر آتش کیا جبکہ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
فرانسیسی وزیر داخلہ ڈارمانین نے اسی روز کہا کہ ملک بھر میں 45 ہزار پولیس اہلکاروں کو دوبارہ تعینات کیا گیا ہے اور رات کو  پبلک ٹرانسپورٹ  بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ فرانس بھر میں اب تک 2400 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔