یوراگوئے کو بدترین خشک سالی کا سامنا

2023/07/02 16:30:48
شیئر:

جنوبی امریکی ملک یوراگوئے اس وقت 70 سال سے زائد عرصے میں بدترین خشک سالی کا شکار ہے اور آبی ذرائع خشک ہونے کی وجہ سے یوراگوئے کے دارالحکومت سمیت کئی مقامات پر پینے کے پانی کی شدید قلت کا بحران ہے جو بدستور کم نہیں ہو رہا۔
یوراگوئے کی آبادی تقریباً 3.5 ملین ہے، جن میں سے تقریباً 1.8 ملین دارالحکومت مونٹی ویڈیو میں رہتی ہے۔ اس شہر  میں گھریلو اور زرعی پانی بنیادی طور پر دو آبی ذخائر سے آتا ہے، جو جاری خشک سالی کی وجہ سے اب تقریباً خشک ہو رہے  ہیں۔خشک اور ٹوٹی پھوٹی زمین ہر جگہ دیکھی جا  رہی ہے ۔ 
آبی بحران کے پیش نظر ،  لوگوں نے  دارالحکومت مونٹی ویڈیو میں متعدد مظاہرے کیے۔ اس سے قبل جون میں یوراگوئے کی حکومت نے مونٹی ویڈیو اور اس کے آس پاس فروخت ہونے والے منرل واٹر اور سوڈا واٹر پر ٹیکس چھوٹ کا اعلان کیا تھا ۔ اس کے علاوہ، کنویں کھود کر زیر زمین پانی پمپ کرنے سے بحران کو کم کرنے  کی کوشش بھی کی جا رہی ہے ۔