جنوبی کوریا کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کا جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے کے خلاف احتجاج

2023/07/02 17:16:44
شیئر:

 

یکم جولائی کو جنوبی کوریا کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے سیئول کے مرکزی علاقے میں ایک بڑی ریلی نکالی جس میں جاپانی حکومت کی جانب سے جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے کے منصوبے کی مذمت کی گئی۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما لی جے میونگ نے کہا کہ جنوبی کوریا کی حکومت کو باوقار طریقے سے جاپان کو انکار کرنا چاہئے اور جاپان سے جوہری آلودہ پانی کی حفاظت کی تصدیق کا مطالبہ کرنا چاہئے۔ ڈیموکریٹک پارٹی ملک بھر میں ریلیاں نکالے گی، تاکہ جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف شدید احتجاج جاری رکھا جا سکے ۔