چھو ڈونگ یو دوسری مدت کے لئے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل منتخب

2023/07/03 11:26:14
شیئر:

دو تاریخ کو  اٹلی کے شہر روم میں منعقدہ اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی جنرل کانفرنس کے 43 ویں اجلاس میں  نئے ڈائریکٹر جنرل کا انتخاب ہوا اور چینی امیدوار اور موجودہ ڈائریکٹر جنرل چھو ڈونگ یو  کو دوبارہ منتخب کیا گیا۔ چھو ڈونگ یو کی چار سالہ  نئی مدت کا باضابطہ آغاز یکم اگست سے ہوگا ۔

چھو ڈونگ یو کو پہلی بار جون 2019 میں ڈائریکٹر جنرل منتخب کیا گیا تھا، جو پہلے چینی ڈائریکٹر جنرل تھے۔ گزشتہ چار سالوں کے دوران ، ایف اے او نے اپنے انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنانے ، اپنے نئے افعال کو وسعت دینے اور نئے کاروباری ماڈلز کو اپنانے ، عالمی زرعی خوراک کے نظام کی تبدیلی کی بھرپور حمایت کرنے ، اور 2030 ایجنڈا اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے نفاذ کو فروغ دینے جیسی تبدیلیوں کے ذریعے عالمی غذائی تحفظ کے چیلنج کا موثر جواب دیا ہے ، جسے رکن ممالک نے تسلیم کیا ہے۔
چین اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کا بانی رکن ہے۔ 1973 میں تنظیم میں اپنی نشست کی بحالی کے بعد سے ، چین نے ایف اے او کے ساتھ اچھے تعاون پر مبنی تعلقات برقرار رکھے ہیں اور کونسل کا رکن رہا ہے۔ 1978 کے بعد سے ، ایف اے او نے چین میں تقریبا 500 گھریلو ، علاقائی اور بین الاقوامی منصوبوں کو نافذ کیا ہے۔ چین ایک رکن ملک کی  حیثیت سے فعال طور پر  اپنی ذمہ داریوں کو پورا بھی کرتا ہے اور بڑے پیمانے پر ایف اے او کی سرگرمیوں میں حصہ لیتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے۔