شام میں امریکہ کی نام نہاد "انسداد دہشت گردی"کارروائیوں کا مقصد یہاں اپنے غیر قانونی وجود کا بہانہ تلاش کرنا ہے،تجزیہ کار

2023/07/03 11:30:11
شیئر:

امریکی اخبار دی ہل کے مطابق انسانی حقوق کی 21 تنظیموں نے حال ہی میں امریکی وزیر دفاع کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں پینٹاگون پر زور دیا گیا ہے کہ وہ شام میں امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کی شفاف اور مکمل تحقیقات کرے۔ خط میں وضاحت کی گئی ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے 3 مئی کو شمال مغربی شام میں ڈرون حملہ کیا تھا اور امریکی فریق نے کہا تھا کہ ہدف القاعدہ کا ایک سینئر رہنما تھا، تاہم کچھ امریکی میڈیا نے انکشاف کیا کہ حملے کا شکار آدمی صرف ایک سویلین بھیڑیں پالنے والا چرواہا تھا۔

شام کے سیاسی تجزیہ کار سنان حسن نے سی ایم جی  کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ شام میں امریکہ کا نام نہاد "انسداد دہشت گردی آپریشن" یہاں اپنے غیر قانونی وجود کا بہانہ تلاش کرنے کے لئے ہے، اور امریکہ نے اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے فوجی ذرائع استعمال کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شام، عراق، افغانستان اور دیگر ممالک میں امریکی  فوجی کارروائیوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں بے گناہ شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ امریکہ دوسرے ممالک میں فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کو صرف کولیٹرل نقصان قرار دیتا ہے جو دوسرے ممالک کے انسانی حقوق کو نظر انداز کرتا ہے اور صرف اپنے مقاصد کے حصول کے لیے امریکہ کے دوہرے معیار اور تسلط پسندانہ نظریے کو مکمل طور پر ظاہر کرتا ہے۔