اسرائیل کی جانب سے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر گزشتہ بیس سال کا 'سب سے بڑا' فوجی آپریشن شروع

2023/07/04 10:53:32
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 3 تاریخ کی صبح سویرے، اسرائیل کی دفاعی افواج نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی علاقے جنین میں بڑے پیمانے پر فضائی اور زمینی فوجی آپریشن شروع کیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ اس رات تک جھڑپوں کے باعث آٹھ فلسطینی ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطین-اسرائیل تنازعہ کے حالیہ برسوں میں، فلسطین کے خلاف اسرائیلی فوج کے بڑے پیمانے پر حملے زیادہ تر غزہ کی پٹی میں مرکوز تھے، اور دریائے اردن کے مغربی کنارے پر فضائی حملے نسبتاً کم تھے۔ بہت سے ذرائع ابلاغ کا خیال ہے کہ گزشتہ 20 سالوں میں اس علاقے میں اسرائیلی فوج کی طرف سے شروع کیا جانے والا یہ "سب سے بڑے پیمانے پر" فوجی آپریشن ہے۔

فلسطین اسرائیل تنازعہ میں تیزی سے بگاڑ نے عالمی برادری کی طرف سے سخت تشویش کو جنم دیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ٹور وینیسلان نے 3 تاریخ کو سوشل میڈیا پر کہا کہ صورتحال کا بڑھنا "انتہائی خطرناک" ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی نے لوگوں کو ایک بار پھر یاد دلایا کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں صورتحال "انتہائی غیر مستحکم اور غیر متوقع"ہے ۔ انہوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کو ضروری طبی اور دیگر امداد کی فراہمی پر زور دیا۔ ٹور وینیسلان نے کہا کہ وہ فلسطین اور اسرائیل کے رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔