سی پیک کی تعمیر نے دونوں ممالک کے درمیان گہری اقتصادی شراکت داری کو فروغ دیا ہے، پاکستان کے وزیر توانائی خرم دستگیر خان

2023/07/04 19:13:08
شیئر:

پاکستان کے وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے 3 تاریخ کو کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر نے دونوں ممالک کے درمیان گہری اقتصادی شراکت داری کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے سی پیک کے تحت مٹیاری لاہور ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ (ایچ وی ڈی سی) ٹرانسمیشن منصوبے کے 1000 دنوں کے محفوظ آپریشن اورسی پیک کی دسویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ10 سال قبل راہداری کے آغاز کے بعد سے پاک چین دوستی گہری ہوئی ہے اور دونوں ممالک کی دوستی کو چاروں موسموں کی اسٹریٹجک شراکت داری کے طور پر اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔پاکستان میں چینی سفارتخانے کے بزنس کونسلر لی یونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین اور پاکستان نے ہمیشہ ایک دوسرے پر اعتماد اور حمایت کی ہے۔چین سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور اسے "بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے ایک مثالی منصوبے کے طور پر تعمیر کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

مٹیاری لاہور ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ (ایچ وی ڈی سی) ٹرانسمیشن منصوبے کو باضابطہ طور پر ستمبر 2021 میں کمرشل آپریشن میں شامل کیا گیا تھا ، جس سے تقریباً 10 ملین مقامی گھرانوں کو مستحکم اور اعلی معیار کی بجلی فراہم کی جاسکتی ہے۔