ایران کی شمولیت کے بعد ایس سی او ارکان کی تعداد نو ہو گئی

2023/07/04 19:14:10
شیئر:


چار تاریخ کو  شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ نے بیجنگ میں نئے رکن کے استقبال کے لیے ایرانی پرچم کی پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا۔یوں شنگھائی تعاون تنظیم کے باضابطہ رکن ممالک کی تعداد نو ہو گئی ہے۔ گزشتہ ستمبر میں ایس سی او سمرقند سربراہی اجلاس میں ایس سی او میں شمولیت کے لیے ایران کی ذمہ داریوں کے بارے میں ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔ آج ایران باضابطہ طور پر مختلف ضوابط کی تکمیل سے  شنگھائی تعاون تنظیم کا  رکن بن گیا ہے۔