"لانچو-کاشغر-افغانستان" وسطی ایشیا ٹرین کا آغاز

2023/07/05 11:34:06
شیئر:

5 جولائی کی صبح ، پہلی "لانچو-کاشغر-افغانستان" وسطی ایشیا ٹرین مغربی چین کے گانسو (لانچو) انٹرنیشنل ڈرائی پورٹ فریٹ سینٹر سے روانہ ہوئی ، جو اس بات کی علامت ہے کہ  "چین-افغانستان ایکسپریس" بین الاقوامی ریلوے لائن کا آپریشن شروع ہو چکا ہے۔

آٹو پارٹس، فرنیچر، دفتری سامان، گھریلو سامان، مشینری اور دیگر  سازوسامان وغیرہ سے لدی مزکورہ ٹرین کے سامان کو سنکیانگ کاشغر بندرگاہ کے ذریعے گاڑیوں پر ری لوڈ اور منتقل کیا جائےگا، یہ سامان سنکیانگ ارکستان بندرگاہ سے باہر نکل کر بالآخر افغانستان پہنچےگا۔