آئی اے ای اے کی رپورٹ جاپان کے آلودگی کے اخراج کے منصوبے کو "وائٹ واش" نہیں کر سکتی، سی ایم جی کا تبصرہ

2023/07/05 18:58:44
شیئر:


 

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے 4 تاریخ کو فوکوشیما سے جوہری آلودہ پانی کے اخراج پر ایک تشخیصی رپورٹ جاری کی۔ بہت سے جاپانی لوگوں کا خیال ہے کہ رپورٹ کا یہ دعویٰ کہ جاپان کا آلودگی کے اخراج کا منصوبہ "بین الاقوامی حفاظتی معیارات پر پورا اترتا ہے" قابل اعتماد نہیں ہے۔ جنوبی کوریا کی سول سوسائٹی کے متعدد گروہوں نے نشاندہی کی ہے کہ یہ رپورٹ جاپان کے لیے "سند" نہیں ہو سکتی اور نہ ہی اس کی وجہ سے آلودگی  کا عمل "جائز"  ہو سکتا ہے۔

آئی اے ای اے، بنیادی طور پر جوہری ٹیکنالوجی کے محفوظ پرامن استعمال کو فروغ دینے کے لئے ذمہ دار ہے،یہ سمندری ماحول اور حیاتیاتی صحت پر آلودہ پانی کے طویل مدتی اثرات کا اندازہ لگانے کے لئے مناسب ادارہ نہیں ہے۔اول تو،آئی اے ای اے کے ذریعے حاصل کردہ تمام جائزے کے نمونے اور متعلقہ اعداد و شمار جاپانی فریق کی جانب سے فراہم کیے گئے تھے ، لہذا نمونے کی آزادانہ تحقیق ناکافی تھی۔دوسرا اس رپورٹ میں کئی اہم سوالات کے جوابات موجود نہیں ہیں۔

متعدد بین الاقوامی مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ فوکوشیما کے آلودہ پانی میں 60 سے زیادہ ریڈیونیوکلائڈ موجود ہیں۔ جاپان کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق، اے ایل پی ایس کے ذریعہ ٹریٹ کیے جانے والے جوہری آلودہ پانی کا تقریباً 70 فیصد اخراج کے معیار پر پورا نہیں اترتا ہے اور اسے دوبارہ صاف کرنے کی ضرورت ہے.یہی وجہ ہے کہ پیسیفک آئی لینڈز فورم کے سکریٹری جنرل پونے کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا کہ جاپان کے سمندر کو آلودہ کرنے کے منصوبے کا خمیازہ ہماری نسلوں کو بھگتنا پڑے گا، لہذا یہ بین الاقوامی برادری کی مشترکہ تشویش کا معاملہ ہے۔