شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی کونسل کا نئی دہلی اعلامیہ

2023/07/05 10:19:36
شیئر:

4 جولائی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی کونسل کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا۔ رکن ممالک کے رہنماوں نے نئی دہلی اعلامیے پر دستخط کئے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ رکن ممالک موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر یکساں یا ملتے جلتے موقف رکھتے ہیں، بین الاقوامی قانون، کثیر الجہتی، مساوات، مشترکات، جامعیت، تعاون، پائیدار سلامتی اور ثقافتی تہذیبوں کے تنوع کے عالمی طور پر تسلیم شدہ اصولوں کی پاسداری کا اعادہ کرتے ہیں، اور یہ ممالک اقوام متحدہ کےمرکزی مفاہمتی کردار کی حمایت کرتے ہوئے اور ممالک کے مابین مساوی اور باہمی فائدہ مند تعاون کے ذریعے زیادہ منصفانہ اور جمہوری کثیر قطبی عالمی نظام کی تعمیر کریں گے۔
رکن ممالک اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ شنگھائی تعاون تنظیم دیگر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے خلاف نہیں ہے، بلکہ باہمی مفادات کی بنیاد پر ان کے ساتھ وسیع تعاون کرے گی، اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے مطابق علاقائی اور عالمی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرےگی۔شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے اصولوں کی بنیاد پر رکن ممالک روایتی اور غیر روایتی سیکیورٹی خطرات اور چیلنجز کے خلاف مربوط ردعمل اختیار کرتے ہیں۔شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے خیالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فریقین مشترکہ طور پر ایک نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات اور ایک ایسی کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دینے کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہیں جس میں انسانیت کا مشترکہ مستقبل ہو اور باہمی احترام،  انصاف اور باہمی تعاون شامل ہو۔
رکن ممالک شنگھائی تعاون تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کی باضابطہ رکن کی حیثیت سے شمولیت کی تاریخی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ فریقین شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کے لئے جمہوریہ بیلاروس کی ذمہ داریوں سے متعلق ایک یادداشت پر دستخط کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔