امریکہ اور برطانیہ شام میں غیر قانونی فوجی آپریشن بند کریں، چینی مندوب

2023/07/06 10:32:33
شیئر:

5 جولائی کو  چینی مندوب نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 53ویں اجلاس میں شام کے مسئلے پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ امن و سکون ہی انسانی حقوق کی سب سے بڑی ضمانت ہے اور سیاسی تصفیے کو فروغ دینا ہی شام کے مسئلے سے نکلنے کا واحد راستہ ہے۔ شام کی 12 سال بعد عرب لیگ میں واپسی اس بات کا مکمل ثبوت ہے کہ کیمپوں کے درمیان تصادم سے چھٹکارا حاصل کرنا، کشیدگی کو کم کرنا اور مل کر پرامن ترقی کی کوشش کرنا خطے کے ممالک کی مشترکہ خواہش ہے۔
چینی مندوب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی کونسل جب شام کے مسئلے پر بحث کرتی ہے تو وہ شامی عوام کے مصائب پر امریکہ اور برطانیہ کی ذمہ داریوں کو فراموش نہیں کر سکتی۔ چین مذکورہ ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ شام میں غیر قانونی طور پر تعیناتی اور فوجی کارروائیوں کو روکیں، شام کے خلاف یکطرفہ پابندیاں بند کریں اور شامی عوام کو حقیقی انسانی حقوق، دولت، آزادی اور عزت واپس دیں۔